چین ، ساحلی علاقوں میں بارشیں ،شمالی صوبوں میں گرمی کی لہر

گرمی کی لہر دو دن تک جاری رہیگی ، درجہ حرارت 39ڈگری تک پہنچ جائیگا

ہفتہ 20 مئی 2017 13:02

چین ، ساحلی علاقوں میں بارشیں ،شمالی صوبوں میں گرمی کی لہر
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ آئندہ تین دنوں کے دوران گوانگ شی جوانگ کے ساحلی علاقوں ہائی نان اور گوانگ ڈونگ صوبوں میں موسلادھار بارش ہو گی۔

(جاری ہے)

دریں اثنا چین کے محکمہ موسمیات نے بعض علاقوں میں سب سے زیادہ درجہ حرارت کیلئے جمعہ کو ییلو الرٹ جاری کیا ہے جو کہ تین سطحی وارننگ سسٹم میں کم اثرات کا حامل ہے، بعض شمالی صوبوں کے بارے میں توقع ہے کہ وہاں درجہ حرارت 39ڈگری سیلسئیس تک بڑھ جائے گا،شمالی صوبوں میں آنے والی گرمی کی لہر جس کی وجہ سے مئی میں بعض علاقوں کے درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا ، شمالی اور شمال مشرقی چین میں جاری رہے گی ۔

قومی موسمیات مرکز کو توقع ہے کہ داخلی منگولیا خود مختار علاقے کے بعض علاقوںکا درجہ حرارت 35درجے سیلسئیس سے اوپر ہو جائے گا جبکہ لیائوننگ اور ہیبی صوبوں کے بعض حصوں میں درجہ حرارت 39ڈگری سیلسئیس تک پہنچ سکتا ہے۔مرکز کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت کی لہر ہفتے سے بتدریج کم ہو نا شروع ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :