اب بھی چاہتی ہوں کی پاکستانی شوبز اپنے کھویا ہوا مقام حاصل کر ے‘دیدار

ہفتہ 20 مئی 2017 13:30

اب بھی چاہتی ہوں کی پاکستانی شوبز اپنے کھویا ہوا مقام حاصل کر ے‘دیدار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) تھیٹر کی نامور اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ بے شمار آفرز ہو رہی ہیں لیکن اب میری شوبز میں واپسی ناممکن ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں دیدار نے کہا کہ شوبز میں ا ب واپسی نا ممکن ہے مجھے بے شمار آفرز ہوئی ہیں مگر اب میں اپنے شوہر اور گھر کو زیادہ اہمیت دیتی ہوں ،عروج کے دنوں میں شوبز چھوڑنے پر مجھے فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں شوبز سے الگ ہوں مگر شوبز کی ترقی کیلئے میں نے ہمیشہ دعاکی ہے اور اب بھی چاہتی ہوں کی پاکستانی شوبز اپنے کھویا ہوا مقام حاصل کر ے ۔

متعلقہ عنوان :