سلمان خان نے دریا دلی کی ایک اور مثال قائم کردی

ہفتہ 20 مئی 2017 13:39

سلمان خان نے دریا دلی کی ایک اور مثال قائم کردی
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) بالی ووڈ دبنگ سلمان خان جہاں تحفے تحائف دینے اور ساتھی اداکاروں کی مدد کرنے کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں تو وہیں اپنے ساتھ رہنے والے لوگوں کا بھی خاص خیال کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے باڈی گارڈز کو مزے کروا دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنے ساتھ سائے کی طرح رہنے والے باڈی گارڈز پر مہربان ہو گئے ہیں اور اپنے 15 محافظوں کو ذاتی خرچ پر دبئی کی سیر و سیاحت کے لیے ساتھ لے گئے ہیں جہاں انہیں سیر و تفریح کے ساتھ ساتھ شاپنگ بھی کرائیں گے۔ واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اپنی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :