اداکارنواز الدین کا اپنی سالگرہ پر ٹوئٹر پر مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنے والوں سے اظہار تشکر

ہفتہ 20 مئی 2017 13:49

اداکارنواز الدین کا اپنی سالگرہ پر ٹوئٹر پر مبارکباد اور نیک خواہشات ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) بالی وڈ اداکار نواز الدین نے کہا کہ ان کی سالگرہ کے دن ٹوئٹر پر مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنے پر وہ مداحوں کے مشکور ہیں،اداکار جو زندگی کی 43 بہاریں دیکھ چکے ہیں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کا ان کی سالگرہ کے دن مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا ہے اور کہا کہ وہ آج جو کچھ بھی ہیں مداحوں کی بدولت ہیں،وہ مرتے دم تک اداکاری کے ذریعے مداحوں کو محظوظ کرتے رہیں گے،اداکار کی کامیاب فلموں میں بلیک فرائیڈے،گینگز آف وسے پور،مانجھی۔

(جاری ہے)

دی ماونٹین مین،حرام خور اور منٹو شامل ہیں جنہوں نے کامیاب بزنس کیا اور ان کی اداکاری کو بڑے پیمانے پر مداحوں نے سراہا۔انہیں متعدد بار بہترین اداکاری پر ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :