برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد وادی میں نیا انقلاب برپا ہو چکا ،عبدالرشید ترابی

تحریک کو کچلنے کیلئے طلبہ و طالبات پر ہندوستانی فوج کے مظالم کی انتہا ہوچکی ہے ،اقوام متحدہ ،انسانی حقوق کے ادارے اس کانوٹس لیں ،مودی ریاست کے مسلم تشخص کو ختم کر نے کے در پے ہے ،امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر

ہفتہ 20 مئی 2017 14:18

برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد وادی میں نیا انقلاب برپا ہو چکا ،عبدالرشید ..
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے امیر و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد وادی میں نیا انقلاب برپا ہو چکا ،اس تحریک کو کچلنے کیلئے طلبہ و طالبات پر ہندوستانی فوج کے مظالم کی انتہا ہوچکی ہے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے ادارے اس کانوٹس لیں ،پورے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا گیا ہے، نریندر مودی ریاست کے مسلم تشخص کو ختم کر نے کے در پے ہے ، ایک طرف ٹینک،توپیںاور میزائیل ہیں دوسری طرف نہتے کشمیری بچے اور بچیاں پتھروں سی8لاکھ بھارتی فورسز کا مقابلا کررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے مسجد شہداء میرپور میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر مولانا عبدالقادر ندیم،ایوب مسلم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان کے قومی قائدین کی ذمہ داری ہے کہ اپنے مسائل کو ایک طرف رکھیں اور مسئلہ کشمیر کو ترجیح اول بنائیںبھرپور سفارتی مہم کا اہتمام کریں ،بیس کیمپ کی حکومت ،اسمبلی اور اس کے ادارے تحریک آزادی کے حوالے سے کردار ادا کر رہے آئینی اصلاحات کی سفارشات حکومت پاکستان کو دی ہیں حکومت پاکستان تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبانی کا حق ادا کرے ،قائد اعظم کے ویژن کے مطابق کشمیر پالیسی تشکیل دی جائے قائد اعظم نے اس وقت کے چیف آف آرمی سٹاف کو حکم دیا تھا کہ کشمیر میں مجاہدین کی مدد کریں وہ حکم آج بھی موجود ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان جس نظریہ کی بنیاد پر معروض وجود میں آیا تھا وہ نظریہ لا الہ الااللہ کا تھا مگر 70سال گزرنے کے بعد نئی بحث چھیڑی جارہی ہے کہ اس کا بیانیہ کیا ہونا چاہیے ،سیکولر لابی سازش کررہی ہے کہ پاکستان کے اسلامی بیانیے کو تبدیل کیا جائے لیکن اس میں و ہ کامیاب نہیں ہو گی ،ہم حکومت اور عسکری قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان نظریاتی ملک ہے جب یہ نظریہ کمزور پڑا توملک دو لخت ہو گیااگر یہ نظریہ کمزور نہ ہوتا تو پاکستان متحد ہوتا، ایٹمی قوت کے ساتھ ساتھ نظریاتی کی طاقت بھی اپنی جگہ اہمیت رکھتی ہے ،نظریاتی بنیادوں پر ہی ملک کو مضبوط اور متحد کیا جاسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ قرارداد پاکستان اور جید علماء کے نقاط کی روشنی میں جو دستور بنا یہی ہماری طاقت ہے انہوں نے کہا کہ کشمیرکے نوجوانوں نے جنگ کے ماحول میں آنکھ کھولی ہے وہ موت سے بے خوف ہوچکے ہیں ہم قائدین حریت کو سلام پیش کرتے ہیں کہ وہ استقامت کے ساتھ حق خوداردیت کے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں ہندوستان نوشتہ دیوار پڑھ لے ،20کروڑ عوام کشمیریوں کی پشت پر ہیں عبدالرشید ترابی نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت میں قرارداد منظور کی جو خوش آئند ہے مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کی عالمی کانفرنس کے موقع پر 150ممالک کے 500مندوبین جن میں حکومتوں کے نمائندے،سکالرز ،علماء شامل ہیں کشمیریوں کے حق کی حمایت کی ۔

(جاری ہے)

عبدالرشید ترابی نے کہا کہ یہ خطہ جس مقصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا وہ ابھی تشنہ ہے اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے مساجد ومدارس اسلام کے قلعے ہیں جن کو ہدف بنا کر مغرب نے ان کے خلاف سازشیں شروع کر رکھی ہیں ،مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے علماء کرام اور دینی قیادتیں آپس میں اتحاد واتفاق پیدا کریں تا کہ وہ مقاصد حاصل ہو سکیں جن کے لیے یہ ملک و ریاست ہمارے اسلاف نے آزاد کروائی تھی ۔