مقبوضہ کشمیر : قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کو اجلاس کے انعقاد کی اجازت نہیں دی

ہفتہ 20 مئی 2017 14:27

مقبوضہ کشمیر : قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کو اجلاس کے انعقاد ..
سرینگر ۔ 20مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی پتلی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کو سرینگر میں ایک اجلاس کے انعقاد کی اجازت نہیں دی۔ اجلاس سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں حریت چیرمین سید علی گیلانی کی رہائش پر ہونا تھا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایاز اکبر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اجلاس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی تمام اکائیوں نے شرکت کرنا تھی اور اس میں مقوضہ علاقے کی تازہ ترین صورتحال اور کشمیر کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے کردار پر غور و خوض کیا جانا تھا۔

انہوںنے کہا کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد نے ہفتے کو صبح سویرے سید علی گیلانی کی رہائش گاہ کا محاصرہ کر لیا اور کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی ۔یاد رہے کہ قابض انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو ایک عرصے سے گھر میں نظر بند کر رکھا ہے۔