سیاست کو عبادت سمجھ کے کرتا ہوں ، کرسی یا اقتدار کے بغیر بھی عوام کی خدمت میرا اولین فرض ہے ،فیصل ممتاز راٹھور

پارٹی اور ملکی سالمیت کے لئے ایسے کارکنان جو کے پارٹی سے نالاں ہیں ان کے گھر گھر جا کر انہیں پارٹی میں واپس لا کر ممتاز راٹھور اور اسحاق ظفر مرحوم کی روح کو خوش کروں گا، رہنماء پیپلز پارٹی آزاد کشمیر

ہفتہ 20 مئی 2017 15:40

سیاست کو عبادت سمجھ کے کرتا ہوں ، کرسی یا اقتدار کے بغیر بھی عوام کی ..
مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہیکہ سیاست کو عبادت سمجھ کے کرتا ہوں ، سیاست کی عبادت غریب عوام کے قدموں میں ہے سیاست صرف اقتدار نہیں ہوتا ، سیاست سے حاصل ہونے والا مقام اور کرسی عوام کی دی ہوتی ہیں کسی کرسی یا اقتدار کے بغیر بھی عوام کی خدمت کرنا میرا اولین فرض ہے ، انہوں نے کہا پارٹی اور ملکی سالمیت کے لئے ایسے کارکنان جو کے پارٹی سے نالاں ہیں ان کے گھر گھر جا کر انہیں پارٹی میں واپس لا کر ممتاز راٹھور اور اسحاق ظفر مرحوم کی روح کو خوش کروں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت صرف بلاول بھٹو زرداری کی قیادت کی ضرورت ہے بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے عوام کے حقوق کے محافظ ہیں اس وقت مسئلہ کشمیر ایسے موڑ پر پہنچ چکا ہے کہ اگر پاکستانی اور کشمیری قیادت نے لچک نہ دکھائی تو مسئلہ کشمیر حل پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر سے اٹھنے والی چنگاری پورے اقوام عالم کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ کلبوش سنگھ کا دورہ آزاد کشمیر پر آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت پاکستان کے حکمرانوں پر زور ڈالے کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے ۔ خطہ کے اندر سے بھارتی افواج کی جارحیت بربریت ختم ہو گی تو کشمیری عوام سکھ کا سانس لیں گے ۔ انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر پر عالمی برداری کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے حکمرانوں کو سیاسی قیادتوں کو مل کر امریکہ ، روس ، جاپان ، سپر طاقتوں پر دبائو ڈالنا چاہیے تاکہ مسئلہ کشمیر پر بہتر اور موثر پیش رفت ہو سکے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیری بچو ں، نوجوانوں ، عورتوں ، بوڑھوں پر بہت ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں بھارت کو جلد اس کا حساب دینا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ شہید بابا ذوالفقار علی بھٹو نے ایک ہزار سال تک لڑنے کا جو اعلان کیا تھا اس کو عملی جامہ پہنانے میں سابق صدر آصف علی زرداری نے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے لوگوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اس لئے دنیا کی کوئی بھی طاقت ان کو جداء نہیں کر سکتی، کشمیریوں کی آخری منزل پاکستان ہے اور انشاء اللہ پاک افواج اور کشمیریوں کے بلند حوصلوں کی بدولت جلد ہی کشمیر میں آزادی کا پرچم سر بلند ہو گا اور کشمیری اپنی آزادی کی زندگی بسر کریں گے ، انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی علمبردار تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں مظالم کی پچھلے ایک سال سے شدت میں اضافہ ہوا ہے اس پر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے اب دیر کس بات کی ہے بھارت کوفی الفور مقبوضہ وادی سے نکال باہر کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :