مقبوضہ کشمیر ،قابض انتظامیہ کی جانب سے کل جماعتی حریت کانفرنس کو اجلاس کے انعقاد کی اجازت نہ مل سکی

ہفتہ 20 مئی 2017 15:40

مقبوضہ کشمیر ،قابض انتظامیہ کی جانب سے کل جماعتی حریت کانفرنس کو اجلاس ..
سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کو سرینگر میں ایک اجلاس کے انعقاد کی اجازت نہیں دی۔ اجلاس سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں حریت چیرمین سید علی گیلانی کی رہائش پر ہونا تھا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایاز اکبر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اجلاس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی تمام اکائیوں نے شرکت کرنا تھی اور اس میں مقوضہ علاقے کی تازہ ترین صورتحال اور کشمیر کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے کردار پر غور و خوض کیا جانا تھا۔

انہوںنے کہا کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد نے ہفتے کو صبح سویرے سید علی گیلانی کی رہائش گاہ کا محاصرہ کر لیا اور کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی ۔یاد رہے کہ قابض انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو ایک عرصے سے گھر میں نظر بند کر رکھا ہے۔