کانگریس کے کئی ارکان روس کے ساتھ رابطوں کی تحقیق چاہتے ہیں

ٹرمپ نے کومی سے بار بار کہا وہ ان کے قومی سلامتی کے مشیر مائک فلن کیخلاف تفتیش روک دیں،رپورٹ

ہفتہ 20 مئی 2017 15:41

کانگریس کے کئی ارکان روس کے ساتھ رابطوں کی تحقیق چاہتے ہیں
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) کانگریس کے کئی ارکان صدر ٹرمپ کا یہ موقف قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں کہ ان کی انتخابی ٹیم روس کے ساتھ رابطے میں تھی اور روس نے امریکی صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی سازش کی تھی۔ وہ اس بارے میں تحقیقات کرانا چاہتے ہیں ۔ جب کہ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم اور روس کی جانب سے صدارتی انتخاب پر اثر انداز ہونے کی کوشش سے منسلک کسی ممکنہ سازش کی تفتیش کے لیے خصوصی قانونی مشیر کی تقرری پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ،میڈیارپورٹس کے مطابق کولمبیا کے صدر کے ساتھ کھڑے ہو کر گفتگو کر تے ہوئے صدر ٹرمپ نے روس کے ساتھ اپنی صدارتی مہم کے ممکنہ رابطوں کے جائزے کے لیے ایک خصوصی قانونی مشیر کی تقرری پر تنقید کی ۔

انہوں نے کہا کہ میں اس اقدام کا احترام کرتا ہوں لیکن یہ تمام کارروائی سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنے کا معاملہ رہی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر اس کی تردید کی کہ ان کی صدارتی مہم نے انتخاب جیتنے کے لیے روس کا تعاون حاصل کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر یقین کریں۔ اس سلسلے میں کوئی سازش نہیں ہوئی۔ میرا خیال ہے کہ یہ ایک مضحکہ خیز بات ہے، ہر ایک کا یہی خیال ہے۔

لیکن سب کی سوچ یہ نہیں ہے ۔ اور ان میں ٹرمپ کے اپنے ڈپٹی اٹارنی جنرل بھی شامل ہیں جنہوں نے ا س تفتیشی کارروائی کی قیادت کرنے کے لئے بدھ کے روز، ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر رابرٹ ملرکو ایک خصوصی قانونی مشیر کے طور پر مقرر کیا۔صدر ٹرمپ نے جب ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کو برطرف کیا تو ان پر تفتیشی کارروائی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :