گورنر خیبر پختونخوا ظفر اقبال جھگڑا کا جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 50 کروڑ کے خصوصی پیکج کا اعلان

ہفتہ 20 مئی 2017 15:41

گورنر خیبر پختونخوا ظفر اقبال جھگڑا کا جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) گورنر خیبر پختونخوا ظفر اقبال جھگڑا نے جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 50 کروڑ کے خصوصی پیکج کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان سے گفتگومیں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ خرگئی میں بڑے جرگے سے ملاقات کے دوران اس خصوصی پیکج کا اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں اربوں کے ترقیاتی منصوبے زیر تکمیل ہیں جن سے علاقے میں خوشحالی آئے گی،انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران جو لوگ گھروں سے محروم ہوئے ہیں ایسے ہر متاثرہ خاندان کو 4 لاکھ دے جائیں گے۔

انہوں نے مقامی انتطامیہ کو احکامات جاری کئے کہ سراروغہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور علاقہ میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر کی فزیبیلیٹی رپورٹ تیار کر کے پیش کی جائے۔

متعلقہ عنوان :