آئی پی ایل 2017ء، ممبئی انڈینز اور رائزنگ پونے سپرجائنٹس کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں اتوارکو آمنے سامنے ہونگی

ہفتہ 20 مئی 2017 15:41

آئی پی ایل 2017ء، ممبئی انڈینز اور رائزنگ پونے سپرجائنٹس کی ٹیمیں فیصلہ ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) ۔ 20 مئی (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دسویں ایڈیشن کا فائنل اتوار کو حیدرآباد دکن میں کھیلا جائے گا، ممبئی انڈینز اور رائزنگ پونے سپرجائنٹس کی ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی، ممبئی انڈینز کو اس سے قبل دو مرتبہ ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے، ممبئی نے 2013ء اور 2015ء میں ٹائٹلز جیتے تھے، ممبئی کے پاس پونے کو ہرا کر ٹائٹلز کی ہیٹرک مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کرنے کا موقع ہے۔

(جاری ہے)

بھارت میں جاری ایونٹ اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور دو ٹاپ ٹیموں ممبئی انڈینز اور رائزنگ پونے سپرجائنٹس نے شاندار کھیل کی بدولت فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، دونوں ٹیموں کی حالیہ فارم اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فائنل میں کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :