ترکی،یورپ جانے کی کوشش میں 19پاکستانیو ں سمیت 123 غیر ملکی گرفتار

ہفتہ 20 مئی 2017 16:24

ترکی،یورپ جانے کی کوشش میں 19پاکستانیو ں سمیت 123 غیر ملکی گرفتار
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) ترکی میں غیر قانونی طریقے سے یورپ میں داخلے کی کوشش میں 19پاکستانیوں سمیت 123غیر ملکیوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترک خبررساں ادارے ’’ٹی آر ٹی ‘‘ کے مطابق غیر قانونی طریقے سے یورپ میں داخلے کی کوشش میں 123 غیر ملکی ترکی میں گرفتار کرلیے گئے جن میں 19 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ ضلع ساکاریہ کے راستے یورپ جانے کے خواہشمند 70 افغانیوں کو پولیس نے ایک مسافر خانے سے گرفتار کیا گیا جنہیں ایجنٹ وہاں چھوڑ کر بھاگ گئے تھے ۔ دوسری جانب ضلع مش میں بھِ بعض غیر ملکی گررفتار کیے گئے جو کہ یورپ جانے ک کوشش کر رہے تھے ۔ان افراد میں 28 افغانی،19 پاکستانی،5 ایرانی اور ایک بنگالی شہری بتایا گیا ہے

متعلقہ عنوان :