Live Updates

کلبھوشن کے معاملے پر عمران خان اور خورشید شاہ کے بیانات شرمناک ہیں‘جلسوں میں گالیاں اور لمبی لمبی چھوڑنے سے تبدیلی نہیں آتی‘سندھ اور خیبر پختونخوا کے حکمران نااہل ہیں‘تبدیلی الزامات لگانے سے نہیں‘رات بھر جاگ کر ملکی خدمت کرنے سے آتی ہے‘وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا لاہور میں تقریب سے خطاب

ہفتہ 20 مئی 2017 16:28

کلبھوشن کے معاملے پر عمران خان اور خورشید شاہ کے بیانات شرمناک ہیں‘جلسوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کلبھوشن معاملے پر عمران خان اور خورشید شاہ کے بیانات شرمناک ہیں‘جلسوں میں گالیاں اور لمبی لمبی چھوڑنے سے تبدیلی نہیں آتی‘سندھ اور خیبر پختونخوا کے حکمران نااہل ہیں‘تبدیلی الزامات لگانے سے نہیں‘رات بھر جاگ کر ملکی خدمت کرنے سے آتی ہے۔

وہ ہفتہ کو یہاں لاہور میں تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تبدیلی الزامات لگانے سے نہیں،رات بھر جاگ کر ملکی خدمت کرنے سے آتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مخالفین پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن معاملے پر عمران خان اور خورشید شاہ کے بیانات شرمناک ہیں،سندھ اور خیبر پختونخوا کے حکمران نااہل ہیں،گالیاں دینے والوں کا دباؤ قبول کرنا افسوسناک ہے،کچھ لوگوں نے بڑا زور لگایا کہ مدت سے پہلے ہماری حکومت ٹوٹ جائے مگر تمام سازشوں کے باجود 4 سال نکل گئے،ایک سال بھی نکل جائے گا۔

سعد رفیق نے کہا کہ عوام کی خدمت کے منصوبوں کی تکمیل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا عظیم منصوبہ ن لیگ کی حکومت لے کر آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین جتنامرضی زور لگا لیں سڑکیں بھی بنائیں گے اور بسیں بھی چلتی رہیں گی
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات