پولیس نے دہشت گرد کو گرفتار کر کے پشاور میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

چار سو کلو گرام دھماکا خیز مواد، راکٹ گولے، پرائما کارڈ اور دیگر تخریبی سامان قبضہ میں لے لیا گیا سادہ لوح افراد کو گمراہ کرنے والی سی ڈیز اور سیکیورٹی فورسز کی وردی بھی برآمد

ہفتہ 20 مئی 2017 16:31

پولیس نے دہشت گرد کو گرفتار کر کے پشاور میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) پولیس نے دہشت گرد کو گرفتار کر کے پشاور میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ‘ چار سو کلو گرام دھماکا خیز مواد، راکٹ گولے، پرائما کارڈ اور دیگر تخریبی سامان برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا، سیکیورٹی ایجنسیوں کی نشاندہی پر پولیس کو پشاور بڑی کامیابی مل گئی۔

متنی سے دہشت گردوں کا بارود واسلحے کا بھاری ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے، جس میں 400 کلو گرام دھماکا خیز مواد، 5 راکٹ گولے ،2پریشر ککر اور 25 ریموٹ کنٹرول سمیت دیگر سامان شامل ہیں۔پولیس نے نیٹ ورک تک پہنچنے کیلئے گرفتار دہشت گرد سے تفتیش شروع کردی ہے، پولیس نے سادہ لوح افراد کو گمراہ کرنے والی سی ڈیز اور سیکیورٹی فورسز کی وردی بھی برآمد کیا۔