شریف برادران کی خارجہ پالیسی صرف اپنے ذاتی مفادت اور کاروبار کے گرد گھومتی ہیں،عرفان عباسی

ہفتہ 20 مئی 2017 16:58

شریف برادران کی خارجہ پالیسی صرف اپنے ذاتی مفادت اور کاروبار کے گرد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) تحریک انصاف آزادکشمیر لاہور کے سیکرٹری جنرل عرفان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت عالمی عدالت میں کلبھوشن کا معاملہ پیش کر نے میں مکمل طورپر ناکام رہی ہے، بھارتی را کے جاسوس جو پاکستان میں ہزاروں افراد کے قاتل میں ملوث ہے اس کی سیاہ کرتوتوں کو عالمی براداری کے سامنے رکھنا چاہیے ، حکمرانوں کو ملک کی کوئی فکر نہیں ہے انہیں صر ف اپنا مال بچانے کی فکر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نواز حکومت کے پاس نہ توکوئی وزیر خارجہ ہے اور نہ ہی ان کی کوئی خارجہ پالیسی ہے، شریف برادران کی خارجہ پالیسی صرف اپنے ذاتی مفادت اور کاروبار کے گرد گھومتی ہیں، ناقص خارجہ پالیسی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ، بھارت سے دوستی اور ذاتی مفادات کو ملکی مفادات پر ترجیح دینے والے حکمران ملک وقوم سے مخلص نہیںہو سکتے ۔ حکمرانوں اور ان کے نمائندوںکے پیٹوں کے اندر تجوریاں نصب ہیں جو لوٹ مار کرنے کے باوجود نہیں بھرتیں۔ تحریک انصاف اب عوامی طاقت سے لوٹ مار کا مال ان تجوریوں سے باہر نکلوائے گی۔ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ان کرپٹ حکمرانوں کا احتساب نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :