رواں مالی سال کے دوران خیموں اور ترپالوں وغیرہ کی ملکی برآمدات میں کمی

ہفتہ 20 مئی 2017 16:59

رواں مالی سال کے دوران خیموں اور ترپالوں وغیرہ کی ملکی برآمدات میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) رواں مالی سال 2016-17ئ میں فروری 2017 کے مقابلہ میں مارچ 2017ئ کے دوران خیموں اور ترپالوں وغیرہ کی ملکی برآمدات میں 42 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شمایارت پاکستان (بی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں فروری 2017ئ کے دوران برآمدات کا حجم 13.608 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ مارچ 2017ئ کے دوران خیموں اور ترپالوں وغیرہ کی قومی برآمدات کا حجم 7.886 ملین ڈالر تک کم ہوگیا۔ اس طرح فروری کے مقابلہ میں مارچ 2017ئ کے دوران خیموں اور ترپالوں وغیرہ کی قومی برآمدات میں 42.04 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :