مہران مری، براہمداغ بگٹی اورہربیار مری نے بھارتی شہریت کے لیے درخواست دے دی۔ مبشر لقمان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 مئی 2017 16:28

مہران مری، براہمداغ بگٹی اورہربیار مری نے بھارتی شہریت کے لیے درخواست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 مئی 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مبشرلقمان نے بتایا کہ ہربیار مری ، مہران مری اور برہمداغ بگٹی نے بھارتی شہریت کی درخواست دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تینوں نے بھارتی شہریت حاصل کرنے کے لیے اپنے کاغذات بھارتی کی وزارت داخلہ کے دفتر میں جمع کروا دئے ہیں۔

(جاری ہے)

مبشر لقمان نے انکشاف کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے ان کو یہ ٹاسک دیا کہ آپ کسی طرح بھارتی شہری کلبھوشن یادیو کو پاکستان سے چھُڑوا لاؤ تو فوری طور پر بھارتی شہریت دے دی جائے گی۔

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ امریکن فرینڈز آف بلوچستان ، جو کہ ایک خود ساختہ این جی او ہے، اس کے ذریعے اب یہ تینوں عالمی عدالت میں اپیل دائر کرنے لگے ہیں کہ کلبھوشن یادیو کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں: