بعض ٹی وی اینکرزمایوسی پھیلانےکا50لاکھ ماہانہ لیتے،یہ پیساکدھرسےآتا؟سعدرفیق

بعض ٹی وی اینکرزاینکرزنہیں مداری ہیں،ٹی وی پربیٹھ کرسرکس کرتےہیں،کوئی گھی بیچ رہاہے،کوئی سونا بیچ رہاہے،کوئی جعلی ڈگری بیچ رہاہے،یہ چینلزکےمالک بن کرہمیں اخلاقیات کادرس دیتےہیں،اگرہم اتنےبرےتوعوام ووٹ کیوں دیتے ہیں۔وفاقی وزیرریلوے کی میڈیا سےگفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 مئی 2017 17:00

بعض ٹی وی اینکرزمایوسی پھیلانےکا50لاکھ ماہانہ لیتے،یہ پیساکدھرسےآتا؟سعدرفیق
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔20مئی2017ء) : وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے حکومت کیخلاف پروپیگنڈاکرنے والے ٹی وی چینلزپرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ بعض ٹی وی اینکرز50،50لاکھ روپے کا پیکج لیتے ہیں،ملک میں مایوسی پھیلانےکیلیےانہیں 50لاکھ روپےماہانہ ملتےہیں،یہ پیسا کدھرسےآتا ہے؟بعض ٹی وی اینکرزاینکرزنہیں مداری ہیں،ٹی وی پربیٹھ کرسرکس کرتےہیں،کوئی گھی بیچ رہاہے،کوئی سونا بیچ رہاہے،کوئی جعلی ڈگری بیچ رہاہے،یہ لوگ چینلزکے مالک بن گئے اور ہمیں اخلاقیات کادرس دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض ایسے ٹی وی چینلز ہیں جن کےمالک جعلی ڈگریوں کا دھندا کرتے ہیں۔ بعض ایسے بھی چینل ہیں جن کے مالک سونے کی اسمگلنگ کرتے رہےہیں، اسی طرح کوئی گھی بیچ رہاہے ، کوئی سونا بیچ رہاہے،کوئی جعلی ڈگری بیچ رہاہے۔ بعض ٹی وی اینکرزاینکرزنہیں مداری ہیں،ٹی وی پربیٹھ کرسرکس کرتےہیں۔ انہوں نے منفی پروپیگنڈا کرنیوالے ٹی وی چینلزپر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ چینلزکے مالک بن گئے اور ہمیں اخلاقیات کادرس دے رہے ہیں۔ یہ لوگ کہتے ہیں سیاستدانوں سےبراکوئی نہیں۔ میں ان سے پوچھتاہوں کہ اگرہم اتنے برے ہیں تولوگ ہمیں ووٹ کیوں دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :