ڈیر ہ اسماعیل خان ، بائی پاس ٹانک روڈ کے قریب مسافر گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،ماں جاں بحق ،بیٹا زخمی

ہفتہ 20 مئی 2017 17:46

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) بائی پاس ٹانک روڈ کے قریب مسافر گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ماں جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا ،ریسکیو 1122کی ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر امدادی سر گرمی کی،مسافر بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسافر بس بائی پاس ٹانک روڈ پر بھٹہ خشت کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑی جس سے اکتیس سالہ نسیم بی بی زوجہ مشتاق سکنہ اٹل شریف حال کورائی موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ اسکے پندرہ سالہ بیٹا غلام اسحاق زخمی ہوگیا واقعے کی اطلاع پر ریسکیو1122کی ایمبولینس موقع پر پینچی اور جاں بحق و زخمی ہونیوالے افراد کو ریسکیو کر کر سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کر دیا ،صدر پولیس نے نسیم بی بی کے شوہر مشتاق احمد کی رپورٹ پر نا معلوم مسافر ڈرائیور کے خلاف اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :