ہولی وڈ کی فلم 'پائریٹس آف دا کیریبئن' کے کیپٹن جیک اسپارو کی آواز نکالنا کوئی آسان کام نہیں، ارشد وارثی کا اعتراف

ہفتہ 20 مئی 2017 17:55

ہولی وڈ کی فلم 'پائریٹس  آف دا کیریبئن' کے کیپٹن جیک اسپارو کی آواز نکالنا ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) بولی وڈ میں منفرد مزاحیہ لیکن قدرے حقیقی کردار ادا کرنے کی وجہ سے شہرت رکھنے والے ارشد وارثی نے کہا ہے کہ ہولی وڈ کی فلم 'پائریٹس آف دا کیریبئن' کے کیپٹن جیک اسپارو کی آواز نکالنا کوئی آسان کام نہیں۔ارشد وارثی نے اعتراف کیا کہ انہیں 'پائریٹس آف دا کیریبئن' کے کیپٹن جیک اسپارو کا کردار بہت پسند ہے، جب کہ انہیں اس فلم میں بحری قزاقی جیسے مناظر بھی اچھے لگتے ہیں۔

(جاری ہے)

بولی وڈ اداکار کا کہنا تھا کہ جوہنی ڈیپ کے مختلف لہجے کو ڈب کرنا کوئی آسان کام نہیں،ان کے لیے کیپٹن جیک اسپارو کی آواز کی ہندی میں نقل اتارنا ایک چیلنج ہے۔بولی وڈ لائف کے مطابق ارشد وارثی نے غیر ملکی شوبز نشریاتی ادارے کو بتایا کہ خصوصی طور پر فلم میں جب جوہنی ڈیپ شراب پینے کے بعد بولتے ہیں، ان مناظر کی آواز کو ڈب کرنا مشکل ہے، تاہم وہ کیپٹن جیک اسپارو کی ہندی فرنچائز حاصل کرنے کے لیے پر امید ہیں۔جوہنی ڈیپ 'پائریٹس آف دا کیربیئن' سیریز کی پانچ فلموں میں کام کر چکے ہیں، اس سیریز کی نئی فلم رواں ماہ 26 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :