مدیحہ شاہ کا اداکاری کے بعد فلم ڈائریکشن کے شعبے میں قسمت آزمائی کا فیصلہ

فلم ڈائریکشن کے شعبے میں مکمل عبور حاصل کرنے کیلئے عید الفطر کے بعد لندن جائوں گی ‘ گفتگو

ہفتہ 20 مئی 2017 18:04

مدیحہ شاہ کا اداکاری کے بعد فلم ڈائریکشن کے شعبے میں قسمت  آزمائی کا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ فلموں میں اداکاری کی ہے مگر اب فلم میں ڈائریکشن کے شعبے میں بھی اپنی صلاحیتوں کو آزمانہ چاہتی ہوں البتہ مجھے فلم ڈائریکشن کی چند بنیادی تکنیک سے آگاہی ضرور ہے مگر اس میں مکمل عبور نہیں اس لیے میں عید الفطر کے بعد لندن جائوں گی جہاں باقاعدہ ڈائریکشن کا کورس مکمل کرنے کے بعد فلم میں ڈائرکشن کے فرائض سرانجام دوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسان کو جب بھی کوئی کام کرنا ہو تو ایک سلیقے کے مطابق ہو ، دوسرے اداکاروں کی طرح صرف نام بنانے کے لئے فلموں میں ہدایتکاری نہیں کروں گی بلکہ اس کا کورس مکمل کرنے کے بعد ہی منفرد نوعیت کا پراجیکٹ شروع کروں گی جس کا سکرپٹ میں نے پہلے ہی تیار کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :