وزیر داخلہ سے گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات ،امن و امان سمیت مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 20 مئی 2017 18:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) وزیر داخلہ سے گورنر خیبر پختونخواہ کی ملاقات ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا نے ملاقات کی اس موقع پر مسلم لیگ ن کے پی کے کے صدر انجینئر امیر مقام پیر صابر شاہ سینیٹر سلیم ضیاء اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی صورتحال اور خصوصاً صوبہ خیبرپختونخواہ کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ وہ جلد دیگر وزراء کے ہمراہ کے پی کے کا دورہ بھی کرینگے (صدام)

متعلقہ عنوان :