دوسری جنگ عظیم کے بعد ہمارے خطے میں ریلوے پر سرمایہ کاری نہیں ہوئی مگر اب ہم ایک صدی پرانی ریلوے کے ساتھ گزارا نہیں کر سکتے، پاکستان ریلوے کو بحال ہی نہیں کیا جارہا بلکہ اسے ایک شاندار ریلوے اور ایک باوقار ادارہ بنارہا ہے، سی پیک کے تحت ایک ہزار ارب روپوں کی سرمایہ کاری ہو رہی ہے، ریلوے کی آمدن میں دوگنا سے بھی زیادہ اضافہ ہو رہا ہے ، ان تمام کوششوں کے نتیجے میں جدید ریلوے کے خواب کے شرمندہ تعبیر ہونے کا وقت آ گیا ہے
وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب
ہفتہ 20 مئی 2017 18:28
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سندھ میں بھی میر پور خاص سے حیدر آبادد تک ریل کی سروس میں بڑی تبدیلی لائی جا رہی ہے اور اسے کراچی تک بڑھایا جا رہا ہے جبکہ سبی ہرنائی سیکشن پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ وزیر ریلویز کو بتایا گیا کہ راولپنڈی کوہاٹ سیکشن میں ٹریک کی درستگی کے ساتھ ساتھ کوہاٹ ریلوے اسٹیشن کی تعمیر کا کام شروع کیا جا رہا ہے جو تین سے چار ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔
خواجہ سعد رفیق نے مرمت اور بحالی کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ راولپندی کوہاٹ کے درمیان چلنے والی ریل کار کی بوگیاں نئی اور ان کا کرایہ روڈ ٹرانسپورٹ سے کم ہونا چاہئے تاکہ ہم اپنے خیبرپختونخواہ کے عوام کو ایک بہترین تحفہ دے سکیں جس کا وعدہ وزیراعظم نواز شریف کر چکے ہیں۔ اجلاس میں مختلف بڑے شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کے وقت، رفتار اور سہولیات پر بھی وزیر ریلویز کو بریفنگ دی گئی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو انفراسٹرکچر کی ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دینی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ جدید اور ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان ریلویز بھی اپنا کردار بطور ریگولیٹر بڑھائے تاکہ مسافروں کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنے کا عمل زیادہ آسان، تیز اور جامع بنایا جا سکے۔ اجلاس میں پاکستان ریلویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرجاوید انور، ممبر فنانس غلام مصطفیِ، اے جی ایم انفراسٹرکچر ہمایوں رشید، اے جی ایم ٹریفک عبدالحمید رازی، اے جی ایم مکینیکل انصر بااللہ، سی ایم ایم نوید مبشر، سی او پی ایس وقار احمد شاہد اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔(ار)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.