پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل انتقال کرگئے

وزیراعظم ‘ چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ‘ راجہ ظفرالحق، اعتزاز احسن ‘ وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر کا اظہارتعزیت

ہفتہ 20 مئی 2017 18:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل انتقال کرگئے ،وہ پختو نخوا ملی عوامی پارٹی کے سینئر رہنما تھے،وزیراعظم نواز شریف، چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی ، ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری ، سینٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق، قائد حزب اختلافات چوہدری اعتزاز احسن ، وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر نے افسوس کااظہارکیاہے ۔

ہفتہ کو پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینئر رہنماورکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندوخیل انتقال کرگئے ۔وزیراعظم نواز شریف نے عبدالرحیم مندوخیل کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی عبدالرحیم مندوخیل کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان ایک مخلص سیاستدان سے محروم ہوگیاہے ۔

وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے تعزیت اظہار کیا۔پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں سے بھی افسوس کا اظہار کیا۔چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی ، ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری ، سینٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق، قائد حزب اختلافات چوہدری اعتزاز احسن ، وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر نے افسوس کااظہارکیاہے۔

ہفتہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے پسماندگان سے تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈپٹی چیرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری ، سینٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق، قائد حزب اختلافات چوہدری اعتزاز احسن نے بھی مرحوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے تمام لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔