کلبھوشن یادیو کو ملکی قانون اور آئین کے مطابق سزا ملی، انڈیا ڈرامہ رچا رہا ہے،انڈین جاسوس کو ملکی قانون اور آئین کے مطابق سزا دی گئی مگر حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے اس کو سٹے آرڈر ملا

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 20 مئی 2017 18:38

کلبھوشن یادیو کو ملکی قانون اور آئین کے مطابق سزا ملی، انڈیا ڈرامہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کو ملکی قانون اور آئین کے مطابق سزا ملی، انڈیا ڈرامہ رچا رہا ہے‘انڈین جاسوس کو ملکی قانون اور آئین کے مطابق سزا دی گئی مگر حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے اس کو سٹے آرڈر ملا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوگڑھی شاہو اسلامی جمہوری سٹوڈنٹ فاونڈیشن کے زیر اہتمام تقسیم تقریب انعامات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو پر حکومت کو تیاری کے ساتھ اپنا دفاع کرنا چاہیے، انڈین جاسوس کو ملکی قانون اور آئین کے مطابق سزا دی گئی مگر حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے اس کو سٹے آرڈر ملا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والے کو بچانے کے لیے انڈیا پروپیگنڈا کر رہا ہے، اس موقع پر ایڈووکیٹ افتخار شاہد، ایڈووکیٹ جمال اشرف ،عارف ظفر، زین العابدین اورسید آصف علی شاہ سمیت مختلف سکولز کے طلبا بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :