اسلام آ باد پولیس کی منشیا ت فروشوں کیخلاف کا رروائی ،8منشیا ت فروشوں سمیت 11ملزمان گرفتار

قبضہ سے منشیات، موبائل فون برآمد، مقدمات درج کر لئے گئے معاشرے کو سما جی بر ائی سے چھٹکا را دلانے کیلئے منشیا ت فروشوں ،جر ائم پیشہ عنا صرکیخلاف کا رروائیاں تیز کر کے گرفتار ی یقینی بنائی جائے ، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی ایس ایچ اوز کو ہدایت

ہفتہ 20 مئی 2017 18:52

اسلام آ باد پولیس کی منشیا ت فروشوں کیخلاف کا رروائی ،8منشیا ت فروشوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) اسلام آ باد پولیس نے منشیا ت فروشوں کیخلاف کا رروائی کرتے ہوئے 8منشیا ت فروشوں سمیت 11ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3کلو 840گر ام چرس ، 975گر ام ہیر وئن ،120لیٹر شراب اور مو با ئل فون بر آمدکرکے ، مقدما ت درج کر لیے گئے ہیں ۔ جبکہ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے تما م ایس ایچ اوز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صرکیخلاف کا رروائیاں تیز کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنائی جائے تا کہ معاشرے کو اس سما جی بر ائی سے چھٹکا ر مل سکے۔

تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د ساجد کیا نی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہد ا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشوں کے خلاف سخت کا رروائی کے احکا ما ت جا ر ی کیے ، ان احکا ما ت کی روشنی میں پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران8منشیا ت فروشوں سمیت11ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ایس پی صدر محمد حسن اقبا ل نے ڈی ایس پی صدر سرکل غلا م محمد با قر کی زیر نگر انی ایس ایچ او تھا نہ تر نو ل انسپکٹرسجا د حیدر ،محمد اقبا ل سب انسپکٹر معہ دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم نے سپیشل چیکنگ کے دوران منشیا ت فروشوں کے خلاف چلا ئی جا نے والی مہم میں دو ملزمان محمد اشتیا ق اور طا ر ق محمود سکنہ ڈورے کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی2کلو 730گر ام چرس اور 325گر ام ہیر وئن بر آمد کرکے دو مقدما ت درج کر لیے ۔

(جاری ہے)

اسی طر ح تھا نہ نو ن پولیس کے محمد حیات سب انسپکٹر نے دو ملزمان محمد اقبا ل اور امیر حمزہ کو گرفتار کر کے 250گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔ تھا نہ سبز ی منڈی پولیس کے عبد الستار سب انسپکٹر نے ملزم محمد امین سے 400گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔ تھا نہ شمس کا لو نی پولیس کے قائم علی شاہ سب انسپکٹر نے ملزم محمد طا رق کو گرفتار کر کے اس سے 1110گر ام چرس برآمد کرلی۔

تھا نہ آ بپار ہ پولیس کے محمد اسلم سب انسپکٹر اور محمد ما لک اے ایس آئی معہ پولیس ٹیم نے دو ملزمان شام انو ر اورنو یدمسیح کو گرفتار کرکی120لیٹر کھلی شراب بر آمد کر لی ۔سی آئی اے پولیس کے حید ر علی اے ایس آئی نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث گرفتار ملزمان حسن جا وید اور ادریس احمد کے انکشاف و نشا ند ہی پر 02عدد مسروقہ مو با ئل فون بر آمد کرلیے۔

تھا نہ ما ر گلہ پولیس کے شہزاد رفیق اے ایس آئی نے ملزم شیخ نبی جو کہ انڈ ین ہے متعلق داخلہ و رہا ئش کو ئی ثبو ت پیش نہ کر سکا کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :