پاکستان ریلوے کو بحال ہی نہیں کیا جارہا ،اسے ایک شاندار ریلوے اور ایک باوقار ادارہ بنارہا ہے‘ خواجہ سعد رفیق
دوسری جنگ عظیم کے بعد خطے میں ریلوے پر انوسٹمنٹ اور ویلیو ایڈیشن نہیں ہوئی ،اب ہم ایک صدی پرانی ریلوے کیساتھ گزارا نہیں کر سکتے، وفاقی وزیر ریلوے
ہفتہ 20 مئی 2017 18:57
(جاری ہے)
وزیر ریلویز کو بتایا گیا کہ راولپنڈی کوہاٹ سیکشن میں ٹریک کی درستگی کے ساتھ ساتھ کوہاٹ ریلوے اسٹیشن کی تعمیر کا کام شروع کیا جا رہا ہے جو تین سے چار ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔
خواجہ سعد رفیق نے مرمت اور بحالی کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ راولپندی کوہاٹ کے درمیان چلنے والی ریل کار کی بوگیاں نئی اور ان کا کرایہ روڈ ٹرانسپورٹ سے کم ہونا چاہئے تاکہ ہم اپنے خیبرپختونخواہ کے عوام کو ایک بہترین تحفہ دے سکیں جس کا وعدہ وزیراعظم نواز شریف کر چکے ہیں۔ اجلاس میں مختلف بڑے شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کے وقت، رفتار اور سہولیات پر بھی وزیر ریلویز کو بریفنگ دی گئی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو انفراسٹرکچر کی ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دینی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ جدید اور ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان ریلویز بھی اپنا کردار بطور ریگولیٹر بڑھائے تاکہ مسافروں کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنے کا عمل زیادہ آسان، تیز اور جامع بنایا جا سکے۔ اجلاس میں پاکستان ریلویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمحمدجاوید انور، ممبر فنانس غلام مصطفیِ، اے جی ایم انفراسٹرکچر ہمایوں رشید، اے جی ایم ٹریفک عبدالحمید رازی، اے جی ایم مکینیکل انصر بااللہ، سی ایم ایم نوید مبشر، سی او پی ایس وقار احمد شاہد اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.