چیرمین سینٹ میاں رضا ربانی کا عبد الرحیم مندو خیل کے انتقال پر دکھ کا اظہار

ہفتہ 20 مئی 2017 18:57

چیرمین سینٹ میاں رضا ربانی کا عبد الرحیم مندو خیل کے انتقال پر دکھ کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے رکن قومی اسمبلی اور سا بق سینٹر عبد الرحیم مندو خیل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پسماندگان سے تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی - انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا-۔ ڈپٹی چیرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری ، سینٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق، قائد حزب اختلافات چوہدری اعتزاز احسن نے مرحوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے لواحقین سے دلی تعزیت کی ۔

متعلقہ عنوان :