چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کی زیر صدارت صوبہ بھر کے سیشن ججز کا اجلاس

ہفتہ 20 مئی 2017 18:57

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ کی زیر صدارت صوبہ بھر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کی زیر صدارت ججز لائبریری میں صوبہ بھر کے سیشن ججز کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مصالحتی عدالتوں کو فعال کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔اجلاس میں تما م سیشن ججز کو لاہور کی طرز پر مصالحتی عدالتوں کے قیام کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ججز عدالتوں میں یورنیفارم کے ساتھ مقدمات کی سماعت کریں اور مقدمات کو بروقت نمٹانے کے لیے آئی ٹی سے استفادہ حاصل کیا جائے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ مقدمات کو کیسز مینجمنٹ پلان کے تحت بروقت نمٹایا جائے اور جوڈیشل افسروں کے لیے ریسرچ سنٹرز اور سپورٹس کمپلیکس بنانے کے اقدامات بھی کیے جائیں ۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ججز کی سکیورٹی اور ان کی رہائش گاہوں کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :