اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی میں 2 طلباء تنظیموں میں تصادم، 30 افراد زخمی، رینجرز طلب

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 مئی 2017 18:42

اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی میں 2 طلباء تنظیموں میں تصادم، 30 افراد ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مئی2017ء) اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی میں 2 طلباء تنظیموں میں تصادم ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں واقع قائد اعظم یونیورسٹی میں 2 طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تصادم بلوچی اور سندھی طلباء تنظیموں کے درمیان ہوا۔ تصادم کے نتیجے میں یونیورسٹی میں حالات شدید کشیدہ ہو گئے اور 30 کے قریب افراد کے شدید زخمی ہوئے۔ حالات کشیدہ ہو جانے کے باعث یونیورسٹی میں رینجرز طلب کر لی گئی ہے۔ رینجرز کی جانب سے حالات قابو میں کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔