قائداعظم یونیورسٹی:دوطلبہ گروپوں میں تصادم ،پتھراؤاورڈنڈوں سےمتعددطلباءزخمی

پولیس کی طرف سے آنسوگیس کی شیلنگ،فائرنگ کرنیوالے طلباء گرفتار،رینجرزاورقیدیوں کی وین طلب کرلی گئی۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 مئی 2017 19:00

قائداعظم یونیورسٹی:دوطلبہ گروپوں میں تصادم ،پتھراؤاورڈنڈوں سےمتعددطلباءزخمی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔20مئی2017ء) : قائداعظم یونیورسٹی اسلام آبادمیں دوطلبہ گروپوں میں تصادم ہوگیا،پتھراؤاور ڈنڈوں سے متعددطلباء زخمی ہوگئے ہیں،پولیس نے فائرنگ کرنیوالے طلباء کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی اسلام آبادمیں ایک ہفتہ قبل دوطلباء تنظیموں میں جھگڑاہواتھا،بدلہ لینے کیلئے آج پھر ایک دوسرے پرحملہ کردیاگیا۔

پولیس پہنچی تومشتعل طلباء نے پتھراؤشروع کردیا۔طلباء نے مخالف گروپوں پرفائرنگ بھی کی۔طلباء تصادم کے دوران ڈنڈے لگنے سے ایک درجن سے زائدطلبہ زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کوپولی کلینک ہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔کشیدہ صورتحال کوکنٹرول کرنے کیلئے رینجرزاور قیدیوں کی وین کوبھی طلب کرلی گئی ہے۔پولیس نے طلباء کومنتشرکرنے کیلئے آنسوگیس کی شیلنگ بھی کی۔

متعلقہ عنوان :