ڈی کوک کی شاندار سنچری، جنوبی افریقہ کا سسکس کو ٹور ون ڈے میچ میں 66 رنز سے ہرا کر دورہ انگلینڈ کا جاندار آغاز

ہفتہ 20 مئی 2017 19:17

ڈی کوک کی شاندار سنچری، جنوبی افریقہ کا سسکس کو ٹور ون ڈے میچ میں 66 رنز ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) کوئنٹن ڈی کوک کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے سسکس کو ٹور ون ڈے میچ میں 66 رنز سے شکست دے کر دورہ انگلینڈ کا جاندار انداز سے آغاز کیا، کپتان جے پی ڈومینی اور ویان پارنیل نے بھی نصف سنچریاں سکور کیں۔

(جاری ہے)

ہوو میں کھیلے گئے ٹور میچ کو بارش کے باعث 32 اوورز تک محدود کیا گیا، جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز بنائے، ڈی کوک نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی اور 104 رنز بنا کر ریٹائرڈ آئوٹ ہوئے، ڈومینی 68 اور ویان پارنیل 61 رنز بنا کر نمایاں رہے، ابیڈائن نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں سسکس کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 223 رنز بنا سکی، ہیری فنچ کی 62 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، کاگیسوربادا، کیشومہاراج اور اینڈائل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :