چیئرمین پیمرا کو عہدے سے ہٹایا جائے ،اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر

ہفتہ 20 مئی 2017 19:17

چیئرمین پیمرا کو عہدے سے ہٹایا جائے ،اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) چیئرمین پیمرا کو عہدے سے ہٹائے جانے کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست ڈھوک گوجر بہارکہو کے رہائشی ابرار احمد نے اپنے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ کے ذریعے رجسٹرار آفس میں جمع کرا ئی ۔سیکرٹری اطلاعات ، پیمرا ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ، چیئرمین پیمرا ابصار عالم کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین پیمرا نے پریس کانفرنس کر کے سرکاری ملازمت رولز کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں ، چیئرمین پیمرا کو وزارت اطلاعات کے احکامات کے مطابق فرائض منصبی نبھانے کی ضرورت ہے ابصار عالم نے پریس کانفرنس کے ذریعے اشتعال انگیز ، سوزش ، قابل اعتراض گفتگو کی ہے جو کہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے ،ابصار عالم کی پریس کانفرنس تمام نیوز چینلز نے لائیو اور اخبارات نے ہیڈلائین اسٹوری اشاعت کی وزارت اطلاعات نے آئینی خلاف ورزی پر چیئرمین پیمرا کے خلاف کوئی سروس ایکٹ کے تحت کارروائی نہیں کی ۔

(جاری ہے)

ابصار عالم نے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھا کر سول سرونٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے چیرمین پیمرا نے پریس کانفرنس کے ذریعے عدالت ، فوج اور حکومت سے مکاتب ہوا ابصار عالم نے عدالت کارروائی کو مضحکہ خیز قرار دے کر عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکاہے انہیں نا اہل قرار دیکر عہدے سے ہٹایا جائے ۔ واضح رہے چیئرمین پیمرا کے خلاف پہلے بھی وقاص ملک ایڈوکیٹ کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی سماعت کر رہے ہیں جس کی تیسری سماعت 24مئی کو ہوگی (وحید ڈوگر )

متعلقہ عنوان :