کراچی : باڑہ مارکیٹ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات

ڈاکو مارکیٹ کھلنے سے قبل ہی مارکیٹ میں پہنچ کر دکانیں کھلنے کا انتظار کرنے لگے، دکانیں کھلنے کے بعد لوٹ مارکرکے موبائل فون بیگز میں بھر کو باآسانی فرار

ہفتہ 20 مئی 2017 19:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) کراچی کے علاقے نارتھ کراچی فائیو سی فور میں واقع باڑہ مارکیٹ میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی ۔جس میں 5سے 6ڈاکو مارکیٹ کھلنے سے قبل ہی مارکیٹ میں پہنچ کر دکانیں کھلنے کا انتظار کرنے لگے اور دکانیں کھلنے کے بعد لوٹ مارکرکے موبائل فون بیگز میں بھر کو باآسانی فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں دکاندار جب موبائل فون کی دکانیں کھولنے کے لیے آئے توانہیں یہ پتہ ہی نہیں تھا کہ آج لینے کے دینے پڑجائیں گے۔

مارکیٹ کھلنے سے قبل ہی 5سے 6ڈاکو مارکیٹ میں داخل ہوگئے۔ ڈاکو اسلحہ پلاسٹک کے شاپر ز میں رکھ کر لائے تھے ۔شاپر سے اسلحہ نکالا ۔ مارکیٹ میں دکاندار اور دیگر لوگوں کو یرغمال بنا. لوڈ کیا۔اطمینان سے موبائل فونز کو شاپرز میں بھرا اور اسلحہ سنبھالتے ہوئے چلتے بنے۔واقعے کے بعد دکانداروں نے چند کلو میٹر کے فاصلے پر موجود پولیس اسٹیشن خواجہ اجمیر نگری میںواقعے کی ایف آئی آر درج کرانے کے لیے چکر لگاتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :