ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ 2017 فائنل فیصل آباد کی ٹیم نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 26کے مقابلہ میں 48پوائنٹس سے شکست ہی دے کر جیت لیا

ہفتہ 20 مئی 2017 19:33

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) ڈویژنل کبڈی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر ڈسٹرکٹ کبڈی ٹورنامنٹ 2017کا فائنل فیصل آباد کی ٹیم نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 26کے مقابلہ میں 48پوائنٹس سے شکست ہی دے کر جیت لیا ۔ فیصل آباد کے کھلاڑیوں نے آغاز سے ہی میچ میں پر اپنی گرفت مضبوط کرلی جو آخرتک برقرار رہی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے کھلاڑیوں نے بھر پور مقابلہ کیا لیکن مخالف تیم نے ایک نہ چلنے دی ایونٹ میں جھنگ تیسری اور چنیوٹ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی مُکھ مہمان چوہدری جاوید گجر آف جاوید گلوزوالے اورچیئرمین UC-171چوہدری علی اکبر گجر نے انعامات اورمیڈلز تقسیم کیے جاوید گجر کی طرف سے پنجاب کبڈی اکیڈمی کے لیے 30ہزارکی گرانٹ دینے کابھی اعلان کیاگیا ٹیکنیکل کمیٹی کے فرائض عالمی مبصر طیب گیلانی،عبدالحکیم، پروفیسر پرویز اختر، ماسٹر ذوالفقار علی ، ماسٹر سلامت علی ، فیض لونا، بابر شیخ ، رانا یاسر ،مہر فہد حسین نے سرانجام دیئے ، عاطف مبین ، مدثر مچھو، عثمان چیتا، ذیشان ، علی رضا،مدثر نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں کے ایوارڈ وصول کیے اس موقع پر سابق کپتان پاکستان کبڈی ٹیم نورنبی رندھاوا ، رانا عباس منج ، میجر ملک محمد یٰسین ، سید اطہر گیلانی، شاہد چیمپئین اورعوام کی بہت بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی جاوید گجر کی طرف سے 500-500اور1000-1000ہزار کے کرنسی نوٹوں کی بارش کھلاڑیوں کے اوپر سے کی گئی

متعلقہ عنوان :