چین روس آئل پائپ لائن سے چین کو 100 ملین ٹن خام تیل سپلائی کیاجا چکا ہے

ہفتہ 20 مئی 2017 20:10

ہربن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) مقامی کمشنر کے مطابق چین روس آئل پائپ لائن نے چالو کئے جانے کے بعد سے 100 ملین ٹن خام تیل بھیجا ہے ۔ یہ پائپ لائن روس مشرق بعید کے علاقے سے چین کو شمال مشرقی صوبوں کے ذریعے خام تیل سپلائی کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک ہزار کلو میٹر طویل پائپ لائن کا منبع روسی ٹائون سکووو روڈینو میں ہے جو امور علاقے میں ہے اور شتگان میں چین میں داخل ہو کر ہیلانگ جیانگ صوبے کے شہر ڈاچنگ میں اختتام پذیر ہوتی ہے۔

اس پائپ لائن سے لاگت میں کی آ گئی ہے اور روس سے چین کی تیل کی درآمدات کی استعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے انتظامات کے تحت اس پائپ لائن کے ذریعے چین کو روس سے سالانہ 15 ملین ٹن خام تیل فراہم کیا جائے گا۔ چین نے 2016ء میں قریباً 560 ملین ٹن خام تیل استعمال کیا جو کہ درآمدی خام تیل کا 65 فیصد ہے۔ تیل کی کھپت اور درآمدی تیل کا تناسب بڑھتا رہا ہے۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :