چین میں 2016ء میں دو ملین موبائل انٹرنیٹ شرانگیز پروگرام پائے گئے

ہفتہ 20 مئی 2017 20:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) چین کے موبائل انٹرنیٹ ڈویلپمنٹ سے متعلق ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2016ء میں مجموعی طور پر دو ملین نئے موبائل انٹرنیٹ شر انگیز پروگرام پائے گئے۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 39 فیصد سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

چین کی انٹرنیٹ اور نیشنل کمپیوٹر نیٹ ورک ایمرجنسی ریسپانس ٹیکنیکل ٹیم کو آرڈینیشن سنٹر (سی این سی ای آر ٹی) کی رپورٹ کا مقصد موبائل انٹرنیٹ انڈسٹری میں مسائل کا جائزہ لینا اور موببائل انٹرنیٹ انڈسٹری کو مستحکم بنانا ہے۔

سی این سی ای آر ٹی کے ایک سینئر انجینئر ہی نینگ چیانگ کے مطابق 2016ء میں چین میں موبائل انٹرنیٹ ٹرمینلز کی تعداد2.3 بلین تھی جن میں سے 1.9 بلین ٹرمینلز اینڈ رائیڈ سسٹم 310 ملین آئی او ایس سسٹم چلاتے ہیں۔ …(رانا)

متعلقہ عنوان :