ڈیر ہ اسماعیل خان، مسافر گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ماں جاں بحق بیٹا شدیدزخمی

ہفتہ 20 مئی 2017 23:11

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) بائی پاس ٹانک روڈ کے قریب مسافر گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ماں جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوگئے ، مسافر بس کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کومسافر بس بائی پاس ٹانک روڈ پر بھٹہ خشت کے قریب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑی جس سے اکتیس سالہ نسیم بی بی زوجہ مشتاق سکنہ اٹل شریف موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ اسکا پندرہ سالہ بیٹا غلام اسحاق زخمی ہوگیا واقعے کی اطلاع پر ریسکیو 1122کی ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر فرسٹ ایڈ فراہم کی اور جاں بحق و زخمی ہونیوالے افراد کو ریسکیو کر کر سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کر دیا ،صدر پولیس نے نسیم بی بی کے شوہر مشتاق احمد کی رپورٹ پر نا معلوم مسافر ڈرائیور کے خلاف اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :