سوات، سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ،آٹھ ملزما ن گرفتار ، اسلحہ اور منشیات برآمد

ہفتہ 20 مئی 2017 23:21

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) رحیم آباد پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن ،آٹھ ملزما ن گرفتار ،قبضے سے اسلحہ ،شراب اور منشیات برآمد ،تفصیلات کے مطابق رحیم آبا د پولیس کے ایس ایچ او محمد اقبال نسیم نے ڈی پی او سوات محمد اعجاز خا ن اور ڈی ایس پی سٹی کے خصوصی ہدایت پر رحیم آباد اور ملحقہ سرچ اپریشن کے دوران آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے ایک عدد بندوق بمعہ کارتوس ،دو لیٹرشراب اور 505گرام چرس برآمد کرلی پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :