چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ،ضلع راولپنڈی کی4 سول ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری

ہفتہ 20 مئی 2017 23:21

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ،ضلع راولپنڈی کی4 سول ججوں کے تبادلوں کے احکامات ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سیدمنصور علی شاہ نے ضلع راولپنڈی کی4 سول ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں رجسٹرار لاہورہائی کورٹ خورشید انور رضوی نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر نوٹیفکیشن نمبر98/RHC/CJJکے تحت سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شوکت حیات کا تبادلہ کلر سیداں سے راولپنڈی ،سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عمران عامر کا تبادلہ راولپنڈی سے کلر سیداں ، سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ سید قمر عباس کا تبادلہ ٹیکسلا سے راولپنڈی جبکہ سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ ثمر حیات کا تبادلہ راولپنڈی سے ٹیکسلا کر دیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ججوں کو فوری طور پر نئے عہدے کا چارج لینے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :