چارسدہ، اے این پی ولی کو بڑا دھچکا ،

سابق صوبائی وزیر خزانہ نواب زادہ محسن علی خان کا اسفندیارولی خان کیساتھ اے این پی میں شمولیت کا فیصلہ

ہفتہ 20 مئی 2017 23:23

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) اے این پی ولی کو بڑا دھچکا ،پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدروسابق صوبائی وزیر خزانہ نواب زادہ محسن علی خان کا ولی باغ چارسدہ میں اسفندیارولی خان کیساتھ ملاقات کے دوران اے این پی میں شمولیت کا فیصلہ ،عید کے بعد بڑے جلسہ عام میں باضابطہ اعلان کرینگے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اے این پی ولی کے مرکزی سینئر نائب صدروسابق صوبائی وزیر نواب زادہ محسن علی نے ولی باغ چارسد ہ آکر اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان سے تفصیلی ملاقات کی اور پختون قوم کو درپیش مسائل اور ملک کے موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی اور پختونوں کے اتفاق واتحاد پر زور دیا گیا یہ بھی معلوم ہوا کہ نواب زادہ محسن علی نے کہاکہ موجودہ حالات میں پختون قوم کے حقوق کیلئے اے این پی ہی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرتے ہیں اور اس بات پر مجبور ہو کر پختونوں کے حقوق کے حصول کیلئے اے این پی شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور عید کے بعد ایک بڑے جلسہ عام میں اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے اوراسفندیارولی خان کی قیادت میں پختونوں کے حقوق کے حصول کیلئے مشترکہ جدوجہد کرینگے۔