کلبھوشن یادیو کی پھانسی کے درمیان نوازشریف جندال ملاقات آگئی، منظور وسان

بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے سبب سو نہیں سکتا اس لیے خواب کہاں سے دیکھو ں،پیرنہیں ہوں مگر ایک شخص کو بیٹے کی دعا دی تھی جسے بیٹاپیداہوگیا،صوبای وزیر صنعت و انڈسٹریز فنکشنل لیگ اور اس کے سربراہان کی جانب سے کرپشن اور دھاندلی کے الزامات لگاناقیامت کی نشانی ہے سندھ میں پیپلزپارٹی کے خلاف الائنس کوئی نئی بات نہیں ، سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 20 مئی 2017 23:26

کلبھوشن یادیو کی پھانسی کے درمیان نوازشریف جندال ملاقات آگئی، منظور ..
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) صوبائی وزیر صنعت وانڈسٹریز منظور وسان نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی پھانسی کے درمیان نوازشریف جندال ملاقات آگئی ہے اور یہ ملاقات نواز شریف کا بیڑہ غرق کر دے گی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے سبب سو نہیں سکتا اس لیے خواب کہاں سے دیکھو ں،پیرنہیں ہوں مگر ایک شخص کو بیٹے کی دعا دی تھی جسے بیٹاپیداہوگیا، فنکشنل لیگ اور اس کے سربراہان کی جانب سے کرپشن اور دھاندلی کے الزامات لگاناقیامت کی نشانی ہے سندھ میں پیپلزپارٹی کے خلاف الائنس کوئی نئی بات نہیں انتخابات میں مقابلہ پیپلزپارٹی ، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان ہوگا اور پیپلزپارٹی عوام کو سرپرائیز دے گی نواز شریف سے جندل کی ملاقات نے ان کیلیے مشکلات بڑھا دی ہے اگست اور جولائی اہم ہیں اور اس میں کلبھوشن اور جندال ملاقات کا بھی فیصلہ ہوسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا صوبائی وزیر انڈسٹریز سندھ منظور حسین وسان نے کہاکہ حکومت پیپلز پارٹی کے احتجاجی مظاہروں سے خوفزدہ ہے اسی لیے کراچی سے سکھر آنے والے پی آئی اے کی پرواز کو لیٹ کیا گیا تاکہ پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنما، پارلیمنٹریرینز سکھر نہ پہنچ سکیں کیونکہ سکھر میں کل بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور پانی کی کمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہے، انہوں نے کہاکہ بھارتی تاجر جندال کی نواز شریف سے ملاقات بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کی پھانسی کے درمیان آچکی ہے لیکن میں یہ یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ جندال کی ملاقات نواز شریف کا بیڑہ غرق کر دے گی،انہوں نے کہاکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف گرینڈ الائنس پہلے بھی بن چکے ہیں اور بھی بنائے جارہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا یہ الائنس پی پی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے ، انہوں نے کہ موہن انڈسٹریل اسٹیٹ اور سکھر کی انڈسٹریل اسٹیٹ کو سی پیک سے ملانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ ان علاقوں میں بھی ترقی ہو سکے، انہوں نے کہاکہ آج کل میں خواب نہیں دیکھ پارہا ہوں کیونکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے نیند نہیں آتی ہے اور جب میں نیند نہیں کروں گا تو خواب کیسے دیکھوں گا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ایک شخص کو بیٹا پیدا ہو نے کی دعا کی تھی اس کے یہاں بیٹا پیدا ہوا ہے وہ لوگ خوشی میںناچتے گاتے تحائف لیکر آئے تھے میں مستقبل میں بھی لوگوں کے لیے دعائیں کروں گا ، انہوں نے سکھر پریس کلب کے صدر کو بھی دعا دی کہ ان کے گھر آئندہ سال بیٹا پیدا ہوگا۔