بہت جلد دیر سے جماعت اسلامی کا صفایا ہوجائیگا ، سینیٹر زاہد خان

پانچ ار ب سے زائد کی لاگت سے قد ر تی گیس فرا ہمی اے این پی کا کار نامہ ہے، مرکزی رہنما عوامی نیشنل پارٹی

ہفتہ 20 مئی 2017 23:03

ْتیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے دیر سے جما عت اسلا می کا صفا یا قریب ہے لوئردیر میں پانچ ار ب سے زائد کی لاگت سے قد ر تی گیس فرا ہمی اے این پی کا کار نامہ ہے سوئی گیس سب ڈویژن جندول کے بعد سب ڈویژن میدان کے گھر گھر تک پہنچائے گے ،تحصیل منڈا میں ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عنایت اللہ خان کی سربراہی میں یونین کونسل خزانہ ،منڈا، میاں کلی کوسوئی گیس فراہمی منصوبہ جات کے الگ الگ افتتاحی تقاریب سے کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی صو بہ میں اہم وزارتوں اور ضلع میں بلاشرکت غیر تمام محاذوں پر ناکام ہو چکی ہے اور اپوز یشن میں رہنے کے باوجو د عوامی نیشنل پارٹی کے مشران ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں جو ان کیلئے باعث شرم ہے ، انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں ہم نے جندول کیلئے گریڈ سٹیشن کی تعمیر کا اعلان کیا تھا جسے جماعت اسلامی نے غائب کر دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں عوام نے جماعت اسلامی کے کونسلر سے لیکر قومی اسمبلی کے امیدوار کو کامیاب کرایا مگر انہوں نے جندول کے عوام کیلئے کسی میگا پراجیکٹ کی منظوری نہیں دی ،تقریب کے دوران ضلعی صدر حسین شاہ خان ، سابق ایم پی اے حاجی بہادر خانیوسی خزانہ کے صدر کشر خان،سیکرٹری اطلاعات دل محمد ،ممبر ضلع کونسل آٓصف عزیر،این وائی او کے سابق عمران ٹھاکر بھی موجود تھے ،زاہد خان نے کہا کہ مرکزی امیر جماعت اسلامی کو چیلنج کرتا ہو وہ ضلع بھر میں کسی علاقہ کو سوئی گیس فراہم کر کے دکھائیں ، انہوں نے کہا کہ جندول سے جماعت اسلامی کا خاتمہ ہو چکا اب آئندہ انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی حکومت سازی کرے گی اور علاقہ میں ایک مرتبہ پھر تعمیر و ترقی کا سلسلہ شروع ہوگا ۔