لڑکی اغواء ، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات کی سماعت

ضلعی عدالت اسلام آباد نے نامزد چار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ہفتہ 20 مئی 2017 23:04

لڑکی اغواء ، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات کی سماعت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) ضلعی عدالت اسلام آباد نے لڑکی اغواء اور چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں نامزد 4ملزمان کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ کورال پولیس نے گزشتہ روز چیک دس آنر کیس میں نامزد ملزم محمد نجیب کو گرفتار کر کہ جوڈیشنل مجسٹریٹ نصر من اللہ کی عدالت میں پیش کیا جہاں فاضل جج نے اسے چودہ روزہ جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، فاضل جج نے تھانہ کورال میں درج لڑکی اغواء کے مقدمہ میں گرفتار ملزم محمد عثمان کو بھی جوڈیشنل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل روانہ کیا، جوڈیشنل مجسٹریٹ وقاص احمد نے بھی دو ملزمان زوہیب چوہدری اور رضوان کو جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیجا۔ وقار/عدنان)

متعلقہ عنوان :