بنوں ،نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کا انتخابی اجلاس

نیشنل یوتھ آرگنائزیشن شمالی وزیر ستان کی کابینہ تشکیل دے دی گئی

ہفتہ 20 مئی 2017 23:05

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) نیشنل یوتھ آرگنائزیشن شمالی وزیر ستان کی کابینہ تشکیل دے دی گئی سورج دائوڑ صدر جبکہ اشفاق داوڑ جنرل سیکرٹری منتخب کر لئے گئے گزشتہ روز نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کا ایک انتخابی اجلاس شمالی وزیرستان کے علاقہ خدی کے مقام پر منعقد ہوا جس میں این وائی او کے مرکزی چیئرمین محسن داؤڑ سمیت ورکروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سال 2017,18کیلئے نیشنل یوتھ آرگنائزیشن شمالی وزیر ستان کی کابینہ تشکیل دے دی گئی اجلاس سے مرکزی چیئرمین محسن دائوڑ ، اور شمالی وزیر ستان کے آرگنائزر جمال دائوڑ نے کابینہ کا اعلان کیا جس کے مطابق سورج دائوڑ صدر ،وقار احمد سینئر نائب صدر ،فضل الرحمن نائب صدر ،اشفاق دائوڑ جنرل سیکرٹری ،احمد یار ایڈیشنل سیکرٹری ،عبدالوہاب جوائنٹ سیکرٹری ،پیر عبدالواسع فنانس سیکرٹری ،ظہور احمد دائوڑ سیکرٹری اطلاعات اور محمد پرویز ایجوکیشن و کلچر سیکرٹری منتخب کر لئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :