بنوں،انسداد دہشت گردی پولیس کی کارروائی

تھانہ منڈان پر خود کش حملہ میں ملوث مبینہ دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا گیا

ہفتہ 20 مئی 2017 23:05

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) انسداد دہشت گردی پولیس کی کارروائی ،تھانہ منڈان پر خود کش حملہ میں ملوث مبینہ دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کر لیا گیا ،انسداد دہشت گردی یونٹ بنوں کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ تھانہ منڈان پر حالیہ خود کش کار بم دھماکے میں ملوث مبینہ ملزم منصور اللہ عرف عمر قیاز ولد رائس سکنہ میراعظم بائست خیل منڈان اپنے نرسری فارم نزد کنگر پل پر موجود ہے جس پر اُنہوں نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ لگایا اور مبینہ ملزم کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے ایک عدد دیسی ساختہ بم ،ایک عدد دستی بم ،بم بنانے کے فارمولے ،ایک عدد ڈیٹو نیٹر ،سیفٹی فیوز ،پرائمہ کارڈ بر آمد کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے ناکارہ بنادیا گیا ابتدائی معلومات کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی تنظیم آفسر علی گروپ سے بتایا جاتا ہے ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :