فیصل آباد، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے ہوٹل ، ریسٹورنٹ سیل کرنے ، چھوٹے دکانداروں کو بھاری جرمانہ

عوامی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن ، کریانہ فروش اور مسلم لیگ کے سینکڑوں کارکنوں نے دوسرے روز بھی ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی

ہفتہ 20 مئی 2017 23:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے ہوٹل اور ریسٹورنٹ سیل کرنے اور چھوٹے دکانداروں کو بھاری جرمانہ کرنے کیخلاف عوامی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن ، کریانہ فروش اور مسلم لیگ کے سینکڑوں کارکنوں نے دوسرے روز بھی ایک بہت بڑی احتجاجی ریلی ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کے خلاف نکالی ریلی میں میونسپل کارپوریشن کے کونسلر ، مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کے علاوہ یونین کونسل کے ناظمین اور نائب ناظمین نے بھی شرکت کی۔

ریلی شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے چوک گھنٹہ گھر اور کچہری چوک پر پہنچی جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے پنجاب فود اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نور الامین مینگل اور ان کی ٹیم کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

احتجاج میں میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر اور مسلم لیگی رہنماء محمد امین بٹ اور انجمن تاجران فیصل آباد کے سرپرست حاجی محمد اسلم بھلی بھی شریک ہوئے۔

تاجروں نے فیصل آباد سمندری روڈ کو ٹائر جلا کر ٹریفک کیلئے کئی گھنٹے تک بند رکھا۔ ہوٹل مالکان اور تاجروں کا مطالبہ تھا کہ ڈائریکٹر جنرل فود اتھارٹی پنجاب نور الامین مینگل کو کرپشن کے بادشاہ ہیں انہیں فوری طور پر برطرف کیا جائے۔ دریں اثناء پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں ہوٹل مالکان اورملازمین کے خلاف تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں مقدمہ کے اندرجا کی درخواست دے دی ۔

آن لائن کے مطابق گزشتہ روز پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عملہ نے فیصل آباد کے علاقہ سمن آباد میں ایک بڑے ریسٹورنٹ العزیز ریسٹورنٹ کو صفائی ستھرائی نہ ہونے پر نہ صرف سیل کردیا بلکہ ہوٹل کا لائسنس بھی منسوخ کردیا جس پر عوامی ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن اور تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی اور ریسٹورنٹ مالکان ملازمین اور تاجروں نے گلے میں روٹی ڈال کر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے خلاف نعرہ بازی کی اور ٹائر جلا کر کئی گھنٹے تک فیصل آباد سمندری روڈ کو بند کردیا۔

ہوٹل مالکان اور تاجروں نے پنجاب فوٹو اتھارٹی پر الزام عائد کیا کہ وہ ریونیو اکٹھا کرنے اور بھتہ لینے کیلئے ریسٹورنٹ ہوٹل اور کاروباری حضرات کو بلا وجہ تنگ کررہے ہیں انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی پر الزام عائد کیا کہ نور الامین مینگل نے اپنی فیصل آباد ڈی سی او کے عہدہ پر تعیناتی کے دوران مختلف میگا پروجیکٹ اور شہر بھر میں ٹف ٹائل نصب کرنے کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن کی جبکہ نور الامین مینگل کو پنجاب کی ایک اہم حکومتی شخصیت کی سرپرستی حاصل ہے اس موقع پر انجمن تاجران کے سرپرست حاجی محمد اسلم بھلی اور ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن محمد امین بٹ نے کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے انتقامی کارروائی ختم نہ کی تو وہ اپنے دائرہ کار کو پورے پنجاب میںپھیلا دیا جائے گا احتجاج کرنے والے تاجروں اور ہوٹل مالکان نے مسلم لیگ ن کے خلاف بھی نعرہ بازی کی۔

اور مطالبہ کیا کہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کو فوری طور پر ان کے عہدہ سے برطرف کیا جائے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے تاجر ریسٹورنٹ مالکان کروڑوں روپے کے سیلز ٹیکس اور لائسنس فیس کی مد میں رقم جمع کروا رہے ہیں اگر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کے خلاف فوری کارروائی نہ کی تو فیصل آباد کے تمام ہوٹلز ، ریسٹورنٹ ، شادی حال کے ساتھ ساتھ کھانے پینے کی اشیاء کو فروخت کرکے گھر بیٹھ جائیں گے اور آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے آج بھی ناقص انتظامات پر مختلف ہوٹلوں ریسٹورنٹ اور دیگر ادروں کو بھاری جرمانے عائد کئے۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :