کوئٹہ، ایف سی کی بروقت کارروائی

کوئٹہ شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا، اسلحہ اور گولہ بارودبر آمد کرلیا گیا دہشت گرد کوئٹہ میں تخریب کاری کی بڑی کارروائی کرناچاہتے تھے، ایف سی نے بروقت کارروائی نے کوئٹہ شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا، آئی ایس پی آر

ہفتہ 20 مئی 2017 21:52

کوئٹہ، ایف سی کی بروقت کارروائی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) ایف سی نے بروقت کارروائی نے کوئٹہ شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا،ایف سی کی کارروائی میں کوئٹہ کے نواحی علاقے گاہی خان چوک میں اسلحہ اور گولہ بارودبر آمد ہوا ہے ، دہشت گرد کوئٹہ میں تخریب کاری کی بڑی کارروائی کرناچاہتے تھے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہفتے کے روز کوئٹہ کے نواحی علاقے گاہی خان چوک میںایف سی نے بر وقت کارروائی کر کے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارودبر آمد کیا ، اسلحہ و گولہ بارود زیر زمین چھپایا گیا تھا۔

قبضے میں لیے گئے اسلحے میں5دیسی ساختہ آئی ای ڈیز، 1 آر پی جی سیون شامل ہیں ، کارروائی 503 دستی بم، دو رائفلز 22 عدد آر پی جی سیون گولے اور 19 فیوز بھی برآمدہوئے ، مختلف ساخت کے ہزاروں راؤنڈز اور دیگر تخریبی مواد بھی برآمد ہوا ، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد کوئٹہ میں تخریب کاری کی بڑی کارروائی کرناچاہتے تھے، ایف سی نے بروقت کارروائی نے کوئٹہ شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔