رضا ربانی، عبدالغفور حیدری، ظفر الحق، اعتزاز احسن کی کا عبدالرحیم مندوخیل کے انتقال پر اظہار افسوس

جمہوریت کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، چیئرمین سینیٹ

ہفتہ 20 مئی 2017 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے رکن قومی اسمبلی عبد الرحیم مندو خیل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے پسماندگان سے تعزیت کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، ڈپٹی چیرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری ، سینٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق، قائد حزب اختلافات چوہدری اعتزاز احسن نے بھی مرحوم اکبر یوسف زئی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انکے تمام لواحقین سے دلی تعزیت کی ہے۔