Live Updates

پاکستان میں عمران خان کے بے حیائی کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، ملکی تعمیر وترقی کی واحد ضمانت وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ہے، سزا یافتہ مجرم کا بیٹا عمران خان کیا احتساب کریگا

ْوزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کا مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ورکرز کنونشن سے خطاب

ہفتہ 20 مئی 2017 22:04

پاکستان میں عمران خان کے بے حیائی کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، ..
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں عمران خان کے بے حیائی کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ملکی تعمیر وترقی کی واحد ضمانت وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ہیں، جس کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کررہا ہے،سزا یافتہ مجرم کا بیٹا عمران خان کیا احتساب کریگا،عمران خان کا والد چوری کے جرم میں سز ا یافتہ مجرم ہے، وہ ہفتہ کو گز امام صاحب گرائونڈ میں مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر ادریس احمد باجوہ، یوتھ ونگ ڈویژن کے صدر فاروق گھمن، ضلعی صدر یوتھ ونگ چوہدری تنویر اختر، کاشف نواز ،ممبراران قومی اسمبلی افتخار الحسن ظاہرے شاہ، چوہدری ارمغان سبحانی،ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اکرام، چوہدری طارق سبحانی اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ عابد شیر علی نے کہا کہ اقتدار حاصل کرنے عمران کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا کیونکہ عمران کی کرپشن سے سب آگاہ ہیں۔ یہ بنی گالا کے مالک بنے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیالکوٹ مسلم لیگ (ن)کا قلعہ ہے۔ اور یہاں کے عوام میاں محمد نواز شریف سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات